November 26, 2026

جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب آپریشن

IMG-20250728-WA0402

جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب آپریشن
10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

جھنگ( محمد عمران مانی ) ڈرگز فری پنجاب کے ویژن کی تکمیل کی جانب ایک اور اہم پیش رفت، جھنگ پولیس نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش بابر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واضح کیا ہے کہ نوجوان نسل میں زہر انڈیلنے والے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، اور ان کا انجام عبرتناک ہو گا۔ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔