November 26, 2026

بیوروچیف جاوید راھی مورخہ 29 جولائی 2025 اوکاڑہ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ میڈیکل سٹورز کی چیکنگ،

20250728_123934

بیوروچیف جاوید راھی
مورخہ 29 جولائی 2025
اوکاڑہ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ میڈیکل سٹورز کی چیکنگ، چیکنگ کے دوران اقبال میڈیکل سٹور میں ممنوعہ ادویات کا سٹاک برآمد، میڈیکل سٹور سیل، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے میڈیکل سٹور مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے احکامات جاری کیے، انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے حکام کو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیس ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوانے کی ہدایات جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کا دھندہ کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، خلاف قانون ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان سخت کاروائیوں کے لیے تیار رہیں۔