November 26, 2026

وہاڑی (معظم) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں

20250728_123934

وہاڑی (معظم) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں صفائی کاکام بھرپور طریقے سے جاری ہے شہروں کے ساتھ ساتھ قصبوں او ردیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی بھی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے عوام کو پہلے کی نسبت صفائی کی بہتر سہولیات میسر آرہی ہیں اس حوالے سے کنٹریکٹر کی کارکردگی کو باقاعدگی سے جانچا جارہا ہے اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہروں و دیہی علاقوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے صفائی ستھرائی کی صورتحال میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی بھی جگہ پر ناقص صورتحال ہوئی تو اس پر متعلقہ کنٹریکٹر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب ورکرز گلی محلوں، اہم شاہراہوں اور چوراہوں کی صفائی ستھرائی کیلئے متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی اور ویسٹ کوالیکشن کا عمل جاری ہے جس سے ضلع وہاڑی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔