سکھر(بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) روہڑی کے نواحی علاقے گوٹھ وس میں ایک انتہائی دلخراش اور
سکھر(بیوروچیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) روہڑی کے نواحی علاقے گوٹھ وس میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 36 سالہ شادی شدہ خاتون بانکی زوجہ غلام شبیر شنباڻي کو سیاہ کاری (کاروکاری) کا الزام لگا کر اس کے سگیے بھائی ۽ قریبی رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھی پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ پر علی مردان پٹ در محمد کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا گیا جس پر اس کا سگا بھائی مٺل شنباڻي،بھانجے نیک محمد،ھدايت ﷲ شنباڻي اور خالہ زاد بھائی ميرداد شنباڻي طیش میں آ کر گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو اپنی بے گناہی کی دہائیاں دینے کے باوجود پسٹل کے فائر کرکے قتل کر دیا واقعے کے وقت مقتولہ کا شوہر غلام شبیر بچے اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے جو اسے بچانے میں ناکام رہے شوہر غلام شبیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب گھر میں کھانے کے دوران موجود تھے حملہ آوروں نے بغیر کسی تحقیق یا بات چیت کے اندھا دھند فائرنگ کر کے میری بیوی کو قتل کر دیا وہ بے گناہ تھی ہمیں انصاف دیا جائے واقعے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی واقعے کے بعد گوٹھ وس سمیت پورے علاقے میں کہرام مچ گیا خواتین سوگوار ہو گئیں اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی افسوسناک امر یہ ہے کہ آخری اطلاعات تک پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی تھی ملزمان تاحال فرار ہیں جس پر ورثا نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور بے گناہ خاتون کے قتل کا انصاف فراہم کیا جائے علاقہ مکینوں نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قبائلی غیرت کے نام پر ظلم قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کسی بیٹی بہن یا ماں کو شک کی بنیاد پر اس طرح بے دردی سے قتل نہ کیا جا سکے