پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کر کے مسافروں کے لیےکئی نئی سہولیات متعارف کرائی ہیں۔تجارتی لحاظ سے اہم افراد
پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کر کے مسافروں کے لیےکئی نئی سہولیات متعارف کرائی ہیں۔تجارتی لحاظ سے اہم افراد (سی آئی پی) کے لیے ایک نیا لاؤنج کاروباری اور پریمیم مسافروں کے لیے قائم کیا گیا ہے، جس میں 70 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ، دو ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں، جو کل 250 مسافروں کے لیے ہیں۔
ان میں فیملیز (100 نشستوں)، خواتین (70 نشستوں) اور مردوں (80 نشستوں) کے لیے علیحدہ ہال شامل ہیں۔ پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پلیٹ فارم 2 اور 4 کو واٹر کولر نصب کئے گئے ہیں ۔ پلیٹ فارم پر چار ایسکلیٹرز بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ بوڑھوں، خواتین اور بھاری بیگ اٹھانے والے مسافر استعمال کر سکیں ۔سٹیشن کے کمرشل سیٹ اپ کو بہتر بنانے کے لیے فائبر پر مبنی چھ نئے اسٹالز متعارف کرائے گئے ہیں۔ مرکزی پورچ ایریا کو فیملی ویٹنگ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس میں تین ایئر کنڈیشنر، دو اپ گریڈ شدہ واش رومز، اور ایک ایل ای ڈی سکرین موجود ہے۔
اضافی اپ گریڈ میں حبیب بینک کے ساتھ شراکت میں ایک نیا اے ٹی ایم اور پورچ ایریا میں ایس ایم ڈی اسکرینز شامل ہیں تاکہ ٹرین کی آمد اور روانگی کے بارے میں لائیو اپ ڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔