فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ھے۔عالم اسلام کی بے حسی تاریخ میں ایسی نہیں ملتی
فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ھے۔عالم اسلام کی بے حسی تاریخ میں ایسی نہیں ملتی۔معصوم بچے بھوک پیاس سے شہید ھورھے ھیں۔ان خیالات کآ اظہار رانا محمد نوید خاں چیرمین المصطفے فاؤنڈیشن پنجاب نے فائق میڈیکل کمپلیکس کے وزٹ کے دوران چیرمین ڈاکٹر خالد حسین سے ملاقات میں کیا۔پاکستان سمیت سارا عالم اسلام بزدلی اور بے حسی کی تصویر بنا ھوا ھے۔جبکہ کفار کے ممالک میں ملین مارچ ھورھے ھیں جبکہ مسلم ممالک میں ایسا ھے کہ کچھ ھوا ھی نہیں۔فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد فرض ھوچکی ھے۔اور اسکآ واحد حل جہاد ھے۔اور صہیونی ریاست کا خاتمہ صرف جہاد کے ذریعے ھوسکتا ھے۔اس موقع پر المصطفے فاؤنڈیشن کے جاری منصوبہ جات پر مشاورت کی گی اور متوقع سیلاب کے حوالے سے المصطفے رضاکاروں کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔