November 26, 2026

میلسی(بیو رو چیف ) میلسی محلہ دھرم پورہ کے رہائشی محمد ذولفقار کے ہونہار بیٹے نے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا محمد ذولفقار کے

IMG-20250724-WA0275

میلسی(بیو رو چیف ) میلسی محلہ دھرم پورہ کے رہائشی محمد ذولفقار کے ہونہار بیٹے نے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا محمد ذولفقار کے بیٹے سیف الرحمن جوکہ میلسی کے معروف تعلیمی ادارہ جامعہ ابوھریرہ وفاق المدارس العربیہ میلسی کے طالب علم ہیں سیف الرحمن نے سالانہ میٹرک امتحانات میں 1104 نمبر لےکر ملتان میں تیسری پوزیشن حاصل کی پوزیشن حاصل کرنے پر سیف الرحمن کو سٹی پریس کلب کے نائب صدر محمد بشیر چوہان نے مبارک باد دی محمد بشیر چوہان نے کہا اللہ تعالیٰ جامعہ ابوھریرہ کو ایسے اعزازات سے ہر سال نوازتے ہیں محمد بشیر چوہان نے کہا محنتی اساتذہ کرام بھی دن رات طالب علموں کو تعلیم کی محنت کرواتے ہیں جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا قاری محمد یسین دامت برکاتہم العالیہ کی سربراہی اور جملہ اساتذہ کی محنت رنگ لاتی ہے سیف الرحمن نے محمد بشیر چوہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے والدین اور اساتذہ کی تربیت اور محنت کاصلا ہے ان کی دعا سے اللہ نے مجھے عزت سے نوازا ہے میری دعا ہے اللہ تعالیٰ میرے والدین اساتذہ کرام کا سایہ مجھ پر ہمیشہ سلامت رکھے اور مدرسہ ابوھریرہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطاء