ڈاکٹر شوکت علی شیخ/ سینئر رہنما مسلم لیگ(ق) اوورسیزیوکے/سرپرست اعلی چوہدری شجاعت حسین لوورز گروپ،
ڈاکٹر شوکت علی شیخ/ سینئر رہنما مسلم لیگ(ق) اوورسیزیوکے/سرپرست اعلی چوہدری شجاعت حسین لوورز گروپ،
شجاعت حسین جیسے زیرک اور سلجھے ہوئے سیاستدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
برمنگھم لندن(انٹرنیشل نیوزڈیسک) ڈاکٹر شوکت علی شیخ
پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ اورسیز یو کے و سرپرست اعلی چوہدری شجاعت حسین لوورز گروپ نے اپنے آفس میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین جیسے زیرک اور سلجھے ہوئے سیاستدان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
بطور وزیر داخلہ اور بعدازاں وزیراعظم پاکستان انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے بہت سارے مسائل حل کیے، دوسری طرف امن، صلح اور حب الوطنی کے جذبوں کو فروغ دینے کے لیے کام کیا اور کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی شخصیت پاکستان میں وفاق، جمہوری اداروں اورحب الوطنی کی علامت سمجھی جاتی ہے، پاکستان کا ہر سیاستدان اور ہر سیاسی پارٹی چوہدری شجاعت حسین کی ذہانت، تدبر اور بااصول سیاست کے قائل ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں، آج بھی جب سیاسی جماعتیں کسی ملکی معاملات کو سلجھانے میں ناکام ہوتے ہیں تو ان کی نظریں چوہدری شجاعت حسین کی طرف اٹھتی ہیں اور وہ پرامید ہوتے ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین ان مشکل حالات سے نکالنے میں مدد دینگے، موجودہ حکومت بھی انہی کے مشورے سے بنی تھی، ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی شخصیات اور پارٹیوں کو چاہیے کہ اس وقت پاکستان کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، انہوں نے پاکستان کے استحکام، خوشحالی، ترقی اور مضبوطی کے لیے چوہدری شجاعت حسین کی وسیع خدمات سے فائدہ اٹھانے اور ان کے مفید مشوروں سے پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے باہم اتفاق سے کام کرنے پر زور دیا
آخر میں ڈاکٹر شوکت علی نے اپنے ملک پاکستان کی بہادر افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر فوج ملک کے امن اور سلامتی کی ضامن ہے، اپنے الفاظ کو سمیٹتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے چودھری شجاعت کی صحت اور ملک کے لئے دعا خیر مانگی