کراچی میں 13 سالہ لڑکی سے شادی کرنیوالا شخص ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار
کراچی میں 13 سالہ لڑکی سے شادی کرنیوالا شخص ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا۔ کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کمسن لڑکی کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل مدعی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے 13 سال کی بچی سے شادی کی ہے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کردی جس پر ملزم عدالتی فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ ملزم کے خلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مومن آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔