November 26, 2026

*خضدار میں پی ٹی سی ایل کا کنکشن کی فراہمی میں ناکامی، طلباء کی تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں متاثر، ہیڈ آفس سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

20250722_170022

*خضدار میں پی ٹی سی ایل کا کنکشن کی فراہمی میں ناکامی، طلباء کی تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں متاثر، ہیڈ آفس سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

خضدار، 23 جولائی 2025/ بلوچستان کے شہر خضدار میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی مسلسل ناکامی نے شہریوں، خاص طور پر طلباء اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ مقامی رہائشیوں اور صارفین نے شکایت کی ہے کہ پی ٹی سی ایل کی کنکشن فراہمی میں ناکامی آن لائن تعلیم، دفتری امور، اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔طلباء کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث وہ آن لائن کلاسز اور تعلیمی مواد تک رسائی سے محروم ہیں، جس سے ان کی تعلیمی ترقی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایک طالب علم نے بتایا، “ہماری آن لائن کلاسز مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی سروسز کی عدم فراہمی ہی اس ادارے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
اسی طرح، مقامی کاروباری افراد نے بھی شکوہ کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے ان کے آن لائن کاروبار، ای-کامرس، اور کلائنٹس کے ساتھ رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔ ایک دکاندار، بشیر احمد نے کہا، “ہمارے آرڈرز اور ادائیگیوں کا نظام ٹھپ ہو چکا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی سروس کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہمارا کاروبار شدید نقصان اٹھا رہا ہے۔”سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے پی ٹی سی ایل تعاون نہ کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے پوسٹ کیا، “خضدار میں پی ٹی سی ایل کی سروسز بدترین ہیں۔ کوئی شکایت سننے والا نہیں، اور نہ ہی کوئی حل پیش کیا جا رہا۔”
مقامی رہائشیوں نے پی ٹی سی ایل کے ہیڈ آفس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور سروسز فراہمی کے لیئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پی ٹی سی ایل مقامی ایکسچینجز کی اپ گریڈیشن اور تکنیکی ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر کرے تاکہ شہریوں کو سروس کی فراہمی ممکن ہو
پی ٹی سی ایل کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی اپنی شکایات کے ازالے کے نظام کو بہتر کرے اور خضدار میں کنکشن فروہمی کے لیئے فوری اقدامات کرے۔