November 26, 2026

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی عوام کو چینی کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے لیے

20250722_170022

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی

دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی عوام کو چینی کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے لیے چیکنگ، انہوں نے سبزی منڈی، لاری اڈہ اور غلہ منڈی میں متعدد دکانوں کی چیکنگ کی اور مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے دکانوں میں چینی کے نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھی جرمانے کیے اور انہیں دکانوں میں نمایاں جگہوں پر نہ رکھنا میں آویزاں کرنے کے سلسلہ میں ہدایات بھی جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق چینی کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور چینی کی مہنگے دموں فروخت اور نوٹیفائیڈ ریٹس آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔