خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں بھی یوم شہداء پولیس بھرپورطریقے سے منایاگیا۔ دن کا آغاز پولیس لائن جوہر آباد میں قرآن خوانی سے ہوا۔ قرآن خوانی میں پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں بھی یوم شہداء پولیس بھرپورطریقے سے منایاگیا۔ دن کا آغاز پولیس لائن جوہر آباد میں قرآن خوانی سے ہوا۔ قرآن خوانی میں پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔یاد گار شہداء پولیس پر شہید اہلکاروں کے ورثاء اور مہمانوں نے بھی حاضری دی۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی۔شہداء کی فیملیز سے پولیس لائنز میں پودے بھی لگواے گئے۔ یاد گار شہداء پولیس پر گل پاشی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی، شہداء پولیس کی یاد میں پروقار تقریب کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا۔ شہداء پولیس کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قاضی صہیب احمد ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد
قاضی ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نگہت فردوس،ڈی ایس پی نورپورتھل سرکل خالد محمود خان نیازی ،ڈی ایس پی صدر سرکل ذوالفقار حسن ،ڈی ایس پی قائد آباد خطیب الرحمان، انجمن تاجران ،صحافیوں، پولیس افسران اوا اہلکاران سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یوم شہداء کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، شہداء پولیس کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ڈی پی اوخوشاب یوم شہداء کی تقریب کے میزبان تھے۔ تقریب میں شریک مقررین نے شہداء کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں شریک ورثاء شہداء پولیس نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوءے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا کہ پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ ضلع بھر میں شہدائے پولیس کی قبور فرض شناسی اور حلف سے وفاداری کی گواہ ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ شہدائے پولیس نےاپنے آج کو ملک و قوم کے کل پر قربان کر دیا،انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں سے معاشرہ میں امن کی فضا قائم اور لوگوں کی جان و مال محفوظ ہیں۔ توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہدائے پولیس نے جانوں پر کھیل کر اپنا فرض نبھایا ۔ہم سب ان کے مقروض ہیں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہداء کی فیملیز محکمہ ء پولیس کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر ہمارا فرض ہے۔ تقریب میں شہداء پولیس کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم شہداء کی فیملیز سے الگ الگ ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کی فیملیز میں تحائف پیش کیے گئے جبکہ 4 شہداء فیملیز کو پلاٹ دئیے گئے۔ یوم شہدائے پولیس کی تقریب میں تمام شرکاء کے لئے بہترین کھانے کا انتظام کیا گیا۔