بوری بند لاشیں متعارف کروانے والا انکار پر سزائے موت سنانے والا ، کراچی کو منٹوں میں بند کروا سکنے والا یہ شخص آج بستر مرگ پہ پڑا ہے
بوری بند لاشیں متعارف کروانے والا
انکار پر سزائے موت سنانے والا ، کراچی کو منٹوں میں بند کروا سکنے والا یہ شخص
آج بستر مرگ پہ پڑا ہے
پارٹی قطع تعلقی کرچکی ،متعدد بار جیل جاچکا
کیسز ہیں ، مالی حالات تنگ ہیں
لہذا دماغ مفلوج ہوچکا ۔
دنیا میں کسی کا احتساب ہمارے لیئے سوچنے کا موقع ہے
الطاف حسین بننے سے پہلے سوچ ضرور لینا۔
“منگ پناہ محمد بخشا بے پرواہ جنابوں۔۔”
الطاف حسین مالی مشکلات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر ہسپتال داخل۔۔۔
اللہ اکبر۔
“گردش دوراں تو دیکھیے”
کیا دور تھا کہ کراچی کا میئر صرف الطاف بھائی کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھ کے حلیم کھا لیتا تو فخر سے پھولے نہ سماتا۔۔
پورا کراچی آن واحد میں شہر خموشاں بن جاتا۔
کسی چوہدری، وڈیرے کی جرات نہ تھی کہ الطاف بھائی کی کال پہ ’’نہ’’ بھی کہہ سکتا۔
کتنے لاشے الطاف بھائی کی ہاں میں ہاں نہ ملانے پہ اٹھے،
کتنے سہاگ الطاف بھائی کی مرضی کے خلاف قدم اٹھانے پہ لٹے،
کتنی ماؤں کے لخت جگر زیر زمین جامکین ہوئے وجہ الطاف بھائی کے خلاف زبان سے لفظ نکل گیا،
نہ معافی نہ تلافی سیدھا ٹھاہ۔۔۔
آج الطاف بھائی ہیں
مالی مشکلات کا شکار بھی اور ذہنی دباؤ بھی۔
اللہ اکبر۔۔
آسماں اتنی بلندی پہ جو اتراتا ہے
بھول جاتا ہے زمین سے ہی نظر آتا ہے
عرصہ قبل ایسی ہی ایک ویڈیو جناب شیخ رشید کی نظر آئی تھی
جس میں وہ زمانے کا شکوہ کرتے نظر آئے اور بہت کرب سے روتے دکھائی دیے ۔ وہ شیخ رشید جن کے تکبر کا عالم یہ ہوتا کہ وہ قرآن خوانی پہ ہاتھ سے سگار نہ نکالتے۔
تاریخی بات ہے ایک اداکارہ کو فیملی سمیت لاہور سے اسلام آباد بلا کر صرف اس لیے ایوارڈ کی دوڑ سے باہر نکال پھینکا کہ وہ شب میں شیخ صاحب کے روم میں نہ جا سکی۔ مگر وہی شیخ رشید جیسے کرب کے ساتھ رویا تو پتھر دل بھی ہل گئے ۔۔۔۔
یہی شیخ رشید تھے کہ سوال کیا گیا کہ
“شادی کیوں نہیں کرتے ؟”
تو جواب ملا کہ
” جس کو صبح شام تازہ دودھ میسر ہو اسے بھینس پالنے کی کیا ضرورت”
آج وہ بلک بلک کر روتے پھرتے ہیں کہ
تین دن ہو گئے ہیں کوئی ملنے نہیں آیا ۔
تو ثابت ہوا کہ صرف دودھ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ،
کچھ کٹے وچھے بھی ضروری ہوتے ہیں
جو کمزور لمحے میں آپ کے لئے توانائی کا سورس ہوتے ہیں ۔
ورنہ بندے کو گلہ کرنے کے لئے بھی کوئی دستیاب نہیں ہوتا ۔
شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہے
جس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے
”اَلْمُسْتَطْرَف فِیْ کُلِّ فَنٍّ مُسْتَظْرَف“
“حضرت شہاب الدین محمدبن احمدشافعی علیہ الرحمۃ (مُتَوَفّٰی۸۵۰ھ)کی عظیم اور اپنی نوعیت کی عجائبات دنیا پر منفرد اور انوکھی تصنیف ہے۔
لکھتے ہیں
“ایک امیر شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھ کر عمدہ قسم کے کھانے کھا رہا تھا کہ فقیر نے خیرات کی صدا لگائی۔
فقیر کی ندا کی آواز اسے بہت بری لگی ۔
اسے جھڑک کر دروازے سے دھتکار دیا۔
بے چارہ سائل فقیرانہ آیا تھا اور صدا کر کر چلا
گردش دوراں دیکھیے ،
قدرت نے انگڑائی لی یا کہیے فطرت نے پلٹا کھایا
یہ شخص خود فقیر ہو گیا ،
مال و دولت جاتا رہا، حسن جوانی سب خاک ہوگیا،
وزیر مشیر سب رفو ہو گئے۔ ہم نشیں بیگانے اور اپنے ، اجنبی بن گئے ۔
بیوی کو طلاق دے دی اور منظر سے غائب ہو گیا۔
بیوی نے کسی اور بندے سے نکاح کر لیا
یہ دونوں میاں بیوی ایک دن اسی طرح عمدہ کھانا کھا رہے تھے ایک فقیر نے صدا لگائی ،
شوہر نے کہا “یہ کھانا اسے دے آؤ، وہ کھانا دے کر واپس لوٹی تو رونے لگی،”
میاں نے وجہ پوچھی تو گویا ہوئی ۔
“سرتاج!! یہ فقیر میرا سابق شوہر تھا۔ اس حالت میں اسے دیکھ کر رونا آگیا۔ اور سائل کو جھڑکنے کا پورا واقعہ بھی کہہ سنایا۔
اتنا سننا تھاکہ شوہر پھوٹ پھوٹ رویا
عورت سہم گئی کہ مبادا کوئی غلطی ہوگئی ہو۔ رونے کی وجہ پوچھی تو اس کے شوہر نے نے بخدا وہ فقیر میں تھا۔
پژمردگئ گل پہ ہنسی جب کوئی کلی
آواز دی خزاں نے، کہ تو بھی نظر میں ہے
یہ سب یہاں رہ جائے گا،
یہ فراٹے بھرتی گاڑیاں،
یہ پروٹوکول،
یہ اقتدار،دولت ،حرص ہوس سب۔۔۔۔
فاعتبروا یا اولی الابصار۔۔۔
“اللہ کریم ہمیں ہمہ قسمی تکبر سے محفوظ رکھے۔ اور ہر اس عمل کی توفیق بخشے جس سے وہ راضی ہو۔”