November 26, 2026

جھنگ (محمد ناصر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جھنگ کو صاف ستھرہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام یو سی 88 کے سوپر وائزر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی ستھرہ پنجاب مہم

20250722_170022

جھنگ (محمد ناصر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جھنگ کو صاف ستھرہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام یو سی 88 کے سوپر وائزر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی ستھرہ پنجاب مہم ناکام بنا دی محلہ احمد نگر حسین آباد مرضی پورہ اور دیگر علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ذرائع کے مطابق سوپر وائزر بلال کی جھنگ کی یو سی 88 میں تعیناتی عوام کے سر درد بن کر رہ گئی سوپر وائزر بلال کو علاقہ مکین کہیں بار صفائی ستھرائی کے لیے کہتے ہیں لیکن اسکے سر پر ایک جوں تک نہیں رینگتی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سوپر وائزر بلال کے جھنگ میں سفارشی زیادہ ہیں جسکی وجہ سے علاقوں میں کام کرنا اپنا گناہ سمجھتا ہے علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10/15 روز میں ایک بار وہ بھی بار بار شکایت کرنے کے بعد عملہ کو بھیجا جاتا ہے جسکی تصاویر بنا کر اعلی آفسران کو بھیج دیتا ہے یو سی 88 کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اعلی آفسران سے سوپر وائزر بلال کا یو سی 88 سے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے