اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کھیلوں کے فروغ کے لیے پر عزم، تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپین شپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی علی احمد کی ڈی سی آفس آمد، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا سیکیورٹی سیکوارڈ نواحی علاقہ 37 فور ایل سے تعلق رکھنے والے علی احمد کو اوکاڑا بائی پاس سے لے کر ڈی سی آفس پہنچا، ڈی سی آفس پہنچنے پر فاتح ٹیم کے کھلاڑی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے علی احمد کو پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق احمد علی کے استاد اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، علی احمد نے کہا کہ ایشین والی بال چیمپین شپ کی شاندار کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، قوم کی دعاؤں کی بدولت مضبوط دفاعی چیمپین ایران کی ٹیم کو شکست دے کر فتح حاصل کی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپین شپ نے ایران کو ہرا کر فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، سرکاری سطح پر فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جائے گی، علی احمد کو ڈی پی ایس اینڈ کالجز میں مفت سکالرشپ کا اعلان کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ملکی سطح کے مختلف کھیلوں کے تمام کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی، ضلع بھر کے نوجوان روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں،