November 26, 2026

جماعت اہلسنت پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف میں عظیم الشان اجلاس ہوا

IMG-20250722-WA0262

جماعت اہلسنت پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف میں عظیم الشان اجلاس ہوا

سینئر صحافی کالم نگار رہنما عبدالسلام عباسی رضوی صاحب ودیگر عظیم علماء اسلام کا بے حد شکریہ ادا کیاگیا

ہارون آباد ( نامہ نگار ) جماعت اہلسنت پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف میں عظیم الشان اجلاس ہوا جس میں مستقبل کے حوالے سے نہایت اہم فیصلے کیے گئے اگر ان اصول و ضوابط کو باقی شہروں کی تنظیمیں اور کمیٹیاں بھی نافذ کریں تو اہلسنت بہت سے داخلی انتشار سے بچ سکتے ہیں
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمان الرحیم الحمدللہ رب
العالمین والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء و المرسلین اما بعد فأعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمان الرحیم واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولاتفرقوا صدق اللہ العظیم ، معزز احباب علمائے کرام و مشائخ عظام ! آج کا یہ نمائندہ اجلاس علماء اہلسنت اس عزم کا ارادہ کرتا ہے کہ ہم جمیع احباب علاقہ بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کوشش و کاوش جاری رکھیں گے
اس سلسلہ میں چند اہم تجاویز پیش خدمت ہیں ان پہ مقدور بھر عمل کی کوشش کریں گے
1: ہر طرح کی سیاسی، صوبائی، لسانی و مذہبی فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کریں گے 2: تمام میلاد کمٹیوں اور مجالسِ نعت کو اس بات کا پابند کریں گے کہ اپنے تمام پروگرام عقائد اہلسنت کے مطابق ترتیب دیں ،
3: تمام نقیب و خطباء ایسے امور کو نہیں چھیڑیں گے جن سے اہلسنت کے اندر اختلاف و شر پیدا ہو
4: فیس بک و دیگر سوشل میڈیا پہ علماء اسلام کی باہمی چپقلش اور اختلافات کو ہوا نہیں دیں گے
5: اپنے شہر ہارون آباد میں کسی ایسے خطیب یا نعت خواں کو حتی المقدور نہیں بلائیں گے جو اہلسنت کے مسلمہ اصولوں کے خلاف بات کرے یا فتنہ و فساد کو ہوا دے
6: ایسی تنظیم یا جماعت کا بائیکاٹ کریں گے جو فتنہ و فساد اور شرارتی خطباء کو بلا کر شہر کا امن خراب کرے
7 : وہ تمام تنظیمیں جو حبِ صحابہ کرام کی آڑ میں اہل بیت اطہار پہ کیچڑ اچھالے یا حبِ اہل بیت کی آڑ میں صحابہ کرام پہ طنز کرے اور ان مقدس ہستیوں کو اشارۃً ،کنایۃ ،توریۃ، یا صریحا نشانہ بنائے ان کا تمام علماء کرام بائیکاٹ کریں گے
8: علماء کرام کا ایک وفد ربیع الاول شریف سے پہلے تمام تنظیموں اور میلاد کمیٹیوں سے ملاقات کرے اور انہیں ان محافل میلاد کے ضابطہ اخلاق کے بارے میں بتائے جو تنظیمیں اس ضابطہ اخلاق کی پیروی نہ کریں ان کے بارے میں تمام علماء اہلسنت واضح موقف بیان فرمادیں
9: اگر کوئی باہر سے آیا ہوا خطیب یا مقامی خطیب و ذاکر صحابہ کرام یا اہل بیت اطہار و اولیاء کبار کی گستاخی کرے تو سب یکجا ہو کر اس کا نہ صرف بائیکاٹ کریں گے بلکہ اس کے خلاف قانونی اقدام بھی کریں گے
10: جو شخص یا تنظیم علماء اہلسنت کی کردار کشی کی کوشش کرے یا انہیں بلاوجہ تنگ کرے تمام علماء کرام مل کر اس کی ہر سطح پہ سرکوبی کریں گے ۔11:
علماء کرام سے یہ بھی گزارش ہے کہ اپنے مطالعہ کو وسیع کریں،حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہیں، ایسی بات کہنے سے گریز کریں جس سے اپنے لوگ ہی متنفر ہو جائیں
12: اپنے بیان کو دلائل سے مرصع کریں،اصلاح عقائد کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرہ کی طرف بھی توجہ دیں، جدید پیدا شدہ فتنوں کو بھی حکمت سے ختم کرنے کی کوشش کریں، تشدد کی بجائے محبت سے کی جانے والی تبلیغ زیادہ موثر ہوتی ہے
13 : اگر کسی عالم کے بارے کوئی منفی خبر ملے تو اسے پھیلانے یا خاموش ہونے کی بجائے اس عالم دین سے رجوع کریں
14: تمام علماء کرام اور مجالس و تنظیمات سے یہ بھی گزارش کریں کہ ہر پروگرام میں مدارس دینیہ کی اہمیت و ضرورت اور علم دین کی فضیلت و اہمیت پہ بھی چند منٹ روشنی ڈالیں تاکہ لوگوں میں مدارس دینیہ کی اہمیت اور بچوں کو عالم بنانے کی ترغیب پیدا ہو
15: محافل کو مفید اور ثمر بار بنانے کے لیے علماء کرام کو عمدہ و مفید موضوعات پہلے سے دئیے جائیں ان موضوعات میں اصلاحِ عقائد،اصلاحِ اعمالِ ،اصلاحِ نفس ،اصلاحِ معاشرہ کے ساتھ ساتھ نظام مصطفی کے نفاذ کی عملی جدو جہد اور عصر حاضر میں جہاد فی سبیل اللہ کی اہمیت و ضرورت کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی جائے ،ہر محفل میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کا مقدمہ ضرور لڑا جائے اور صیہونی قوتوں کے خلاف امت کو تیار کیاجائے۔
اجلاس کے اختتام پہ دعائے خیر کی گئی اس موقع پہ پیر سید احمد کمال شاہ صاحب کو عمرہ شریف روانگی کی مبارک باد بھی دی گئی اور انہیں دعاؤں کے لیے بھی عرض کیا گیا سید مقبول شاہ صاحب کا بھی عقائد اہلسنت پہ بروقت سٹینڈ لینے پہ شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پہ تمام علماء کرام بالخصوص حضرت مولانا مفتی منور حسین سعیدی صاحب،علامہ مولانا قاری آصف قادری سلطانی صاحب ،علامہ مفتی مظہر شاذلی صاحب، مفتی سجاد حیدر قادری صاحب، علامہ مولانا پروفیسر محمد شکیل سعیدی صاحب، علامہ مفتی خوشی محمد نقشبندی صاحب ، علامہ مولانا محمد راغب رضا گولڑوی صاحب علامہ قاری غلام رسول صاحب، سینئر صحافی کالم نگار رہنما تحریک لبیک پاکستان عبدالسلام عباسی رضوی صاحب ودیگر عظیم علماء اسلام کا بے حد شکریہ ادا کیاگیا جنہوں نے صحابہ کرام واہل بیت اطہار کی عزت و ناموس کے لیے بروقت مجاھدانہ کردار ادا کیا۔