وہاڑی بیو رو چیف ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش، ضلع بدر کرنے کا عندیہ دے دیا عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کو نکیل ڈالیں
وہاڑی بیو رو چیف
ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش، ضلع بدر کرنے کا عندیہ دے دیا عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کو نکیل ڈالیں جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کیمطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے روٹی،پھل،سبزیوں،چکن،کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو چیک کریں انہوں نے یہ ہدایات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بلاناغہ مارکیٹس کا وزٹ کریں دکانداروں کو نرخنامے آویزاں کرنے اور سرکاری ریٹ پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کا پابند کریں ا ور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار،
ملک فارو ق احمد اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔