October 23, 2026

میلسی(بیو رو چیف ) امام مسجد نے 15سالہ لڑکے کو گھر بلا کر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی میلسی بستی فاروق آباد کے رہائشی محمد اقبال بھٹی نے پولیس تھانہ کرمپور کو بتایا کہ 27جولائی کے روز اس کا 15

IMG-20240729-WA0349

میلسی(بیو رو چیف ) امام مسجد نے 15سالہ لڑکے کو گھر بلا کر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی میلسی بستی فاروق آباد کے رہائشی محمد اقبال بھٹی نے پولیس تھانہ کرمپور کو بتایا کہ 27جولائی کے روز اس کا 15 سالہ بیٹا قمر اقبال گھر میں موجود تھا کہ اس دوران بستی کی مسجد کا امام سلمان جعفر بلوچ آیا اور اس کے بیٹے قمراقبال کو مسجد کے سامان کی خریداری کے بہانے اغواء کر کے لے گیا اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو اب میرے بیٹے کو واپس کرنے سے انکاری ہے پولیس تھانہ کرمپور نے زیردفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔