October 25, 2026

*قصور/ خطرناک ڈاکو ہلاک* قصو۔ تھانہ الہ آباد کے علاقہ گہلن روڈ کے قریب پولیس مقابلہ

20240725_195329

*قصور/ خطرناک ڈاکو ہلاک*

قصو۔ تھانہ الہ آباد کے علاقہ گہلن روڈ کے قریب پولیس مقابلہ

قصور: فائرنگ سے بدنام زمانہ خوف کی علامت سمجھا جانیوالا خطرناک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی ملزمان فرار

قصور۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت لطیف عرف شاہزیب عرف شیبی کے نام سے ہوئی

*قصور۔ ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل مراٹیاں کے قریب دوران واردات معصوم شہری کو ناحق قتل کیا تھا۔*

قصور۔ ہلاک ڈاکو کے خلاف روڈ رابری اور ڈکیتی جیسے سنگین 30 کے قریب مقدمات درج تھے۔

قصور۔ تھانہ الہ آباد پولیس نے ڈھٹے چوک میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا

قصور۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے سیدھی فائرنگ شروع کر اور گہلن روڈ کی جانب فرار ہو گئے

قصور۔ SHO تھانہ الہ آباد انسپکٹر عابد محمود چھینہ اطلاع ملنے پر ہمراہ نفری فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب جاری رکھا

قصور۔ ڈاکوؤں کیطرف سے پولیس پارٹی پر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا

قصور۔ پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی

قصور۔ تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رکا تو ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں ملا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

قصور۔ زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا

قصور۔ ہلاک ڈاکو کے دو نامعلوم ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے

قصور۔ تھانہ الہ آباد پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے

*ڈسٹرکٹ پولیس قصور*