جماعت اسلامی پاکستان دھرنے کے مطالبات 👇
جماعت اسلامی پاکستان دھرنے کے مطالبات 👇مطالبہ نمبر..1
بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں %50 فیصد رعایت دی جائے.
مطالبہ نمبر….2
پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) ختم کی جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اٖضافہ واپس لیا.
مطالبہ نمبر…3
اشیائے خورد و نوش، بجلی، گیس کی مسلسل بڑھتی ہوئی ناقابلِ برداشت قیمتوں نے ضروریاتِ زندگی کی خریداری کو عوام کی پہنچ سے دور کردیا
ہے۔ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔
مطالبہ نمبر…4
اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس کا نفاذ تعلیم دشمنی اور بچوں کو حصولِ علم سے دور رکھنے کے مترادف ہے، بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔
مطالبہ نمبر…5
اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیرترقیاتی اخراجات پر ℅35 فیصد کٹ لگایا جائے۔
مطالبہ نمبر….6
انڈیپینڈٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔
مطالبہ نمبر…7
زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ
℅ 50 فیصد کم کیا جائے۔
مطالبہ نمبر….8
صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار چلے۔
مطالبہ نمبر…9
غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے۔