October 25, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی سرکاری بس ا سٹینڈ سے محروم میلسی 20 سال قبل سرکاری بس اسٹینڈ کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا جو کہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث فعال نہ ہوسکا سرکاری بس اسٹینڈ ٹوٹ پھوٹ اور ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں

20240725_195329

میلسی (بیو رو چیف )میلسی سرکاری بس ا سٹینڈ سے محروم میلسی 20 سال قبل سرکاری بس اسٹینڈ کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا جو کہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث فعال نہ ہوسکا سرکاری بس اسٹینڈ ٹوٹ پھوٹ اور ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے سرکاری بس سٹینڈ اس وقت بھوت بنگلے کی شکل اختیار کر گیا ہے اور نشیووں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف مافیا بھی سرگرم ہے غیر قانونی ویگن اسٹینڈ کی بھرمار ہے میلسی ملتان روڈ کالونی چوک میں لوگ غیر قانونی ویگن سٹینڈ بنائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں اور آئے روز ٹریفک جام رہنا اور حادثات اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں انتظامیہ غیر قانونی اڈوں کے خلاف اور سرکاری بس سٹینڈ کو فعال کرنے میں بے بس نظر آتی ہے انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے سرکاری بس ا سٹینڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار بس اسٹینڈ حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے وزیراعلی پنجاب سے اس سرکاری بس اسٹینڈ کو بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آسکے