August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کے مشترکہ فاتح قرار*

IMG-20250531-WA0166
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کے مشترکہ فاتح قرار*

اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد دونوں ملکوں کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے د یا گیا۔

کولمبو میں ایونٹ کا فائنل پاکستان اور میزبان سری لنکا کے درمیان تھا، فیصلہ کن معرکے کے پہلے میچ میں پاکستان کے راشد علی نے سری لنکا کے وی ویٹا نیورین کو اسٹریٹ گیمز میں 4-5 اور 0-4 سے شکست دی۔

فائنل کا دوسرا میچ پاکستان کے محمد شایان آفریدی اورسری لنکا کے امارا سنگھے کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔

میچ میں دونوں کھلاڑی ایک، ایک سیٹ جیت چکے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد مزید کھیل نہیں ہوسکا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0