October 15, 2026

قصور موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ارکان رنگے ہاتھوں گرفتار،موٹر سائیکلز برآمد،مقدمہ درج

IMG-20250531-WA0144

قصور
موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ارکان رنگے ہاتھوں گرفتار،موٹر سائیکلز برآمد،مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کے ایس ایچ او ضیاء اللہ کی سرپرستی میں پولیس ٹیم نے موٹر سائیکلز چوری کرنے والے گینگ کے 3 ملزمان حسن ولد سرفراز قوم بھٹی سکنہ کوٹ مراد خان قصور،فیصل ولد آصف قوم آرائیں سکنہ بستی برات شاہ قصور اور ارشد ولد غلام مصطفیٰ قوم انصاری سکنہ برات شاہ قصور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری کی 4 عدد موٹر سائیکلز برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے
ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کا گینگ بنا رکھا تھا اور قصور سٹی اور قرب و جوار سے موٹر سائیکلز چوری کرتے تھے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات