November 16, 2026

فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ۔

20250415_192740

فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ۔
فیصل آباد بھر میں 17ایریل کو فلسطینوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے مکمل ہڑتال ھوگی۔تاجروں کی تمام تنظیموں نے متفقہ طور پر ہڑتال کی کال دی ھے۔انجمن تاجران رجسڑڈ۔انجمن تاجران الائیڈ گروپ۔سپریم انجمن تاجران۔اور آٹھوں بازاروں کی ذیلی تمام تنظیموں نے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیے مکمل شٹرڈاون کی کال دی ھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے انجمن تاجران الائیڈ گروپ ملت چوک کے صدر رانا محمد عمران نے بتایا کہ حکومت صرف آج بھی مزمت سے آگے نہیں جاسکی۔جبکہ یہ مزمت کا وقت نہیں بلکہ قوم کو بتایا جائے کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے کیا کررھی ھے۔اور دیگر مسلم ممالک کے بے حس حکمرانوں کو جگانے کے لیے کیا اقدامات کیے ھیں۔قومی اسمبلی میں مزمتی قرارداد دراصل یہ اسمبلی میں بیھٹےممبران کی مزمت کے لیے ھونی چاھے۔انکی مزمتی قرارداد سے کیا ھوگا؟؟۔آرمی چیف کو بھی اپنے فرائض منصبی ادا کرنے چاھے۔بہت آرام کرلیا بہت حکومت کرلی۔اب ذرا جنگ کے مزے بھی لیں جس کے لیے قوم نے آپکو رکھا ھوا ھے۔تاجروں کی اس کال پر تمام مزہبی۔سماجی سیاسی جماعتوں نے بہی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ھے۔