November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد

IMG-20250414-WA0344

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان نے کہا ہے کہ نمبردار راجہ محمددین ایک زندہ دل انسان اور درویش صفت آدمی ہیں ۔ اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں ہردلعزیز شخصیت سے نوازا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ ہاؤس بمبول تھل پر نمبردار رکھ بمبول راجہ محمد دین کی طرف سے دی جانے والی عید میلن پارٹی کی پروقار تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عوامی نمائندگان سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ملک محمد خالد اعوان نے راجہ محمد دین کو رکھ بمبول کا نمبردار مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فخر تھل راجہ محمد دین کی اعوان گروپ کے ساتھ وابستگی بہت دیرینہ ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ان کی گرا نقدر خدمات ہیں ۔ وہ ہماری سنگت کے پکے اور سچے دوست ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ ہمارے گروپ کے ساتھ وفاداری کی ہے جس پر ہمارے قائد ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان سمیت ہمارا پورا اعوان گروپ ان کا تہ دل سے مشکور اور ممنون ہے ۔ ملک محمد خالد اعوان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ نمبردار راجہ محمد دین کے ساتھ ہمارا بھرپور تعاون جاری و ساری رہے گا تاکہ وہ علاقائی بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔