November 16, 2026

بیو رو چیف میلسی اے این ائی کے رہنما صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ جشن

20250413_192931

بیو رو چیف میلسی اے این ائی کے رہنما صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ جشن بہاراں کے نام پر اے سی میلسی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے مذہبی اخلاقی مشرقی اقداروں کا جنازہ نکال دیا گزشتہ روز سے جاری جشن بہاراں فلاور شو کے نام پر بے ہنگم پروگرام ناچ گانا جاری ہے تیز آواز میں لاؤڈ سپیکر پر واہیات میوزک کی دھماچوکڑی نے شہریوں کی نیند حرام کر دی انہوں نے ہماری مذہبی اخلاقی معاشرتی اقدار ہیں جنہیں بچوں بچیوں کے ڈانس کروا کر پامال کیا گیا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس طرح کے بے تکے پروگرام تشویش ناک ہیں۔شہر مسائل کا شکار ہے سکول ہسپتال میونسپلٹی کے ادارے فنڈز نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں شہر میں کھلے مین ہول کے ڈھکن لگانے کے لیے فنڈز نہیں جبکہ دوسری طرف کئی روز سے سارے سرکاری اہلکاروں مشینری جشن بہاراں کے نام پر مصروف سائلین دفتر میں دھکے کھا رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جیسے تھیٹر اور ڈرامہ میں بے حیائی پر وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور عظمی بخاری صاحبہ نے سخت ایکشن لیا تھا جشن بہاراں کے نام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پروگرام میں مچی ہڑ بھونگ کی بھی تحقیقات کی جائیں اور سخت ایکشن لیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو اپنے فرائض منصبی کی بجاوری کا پابند کیا جائے