خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور ہونہار طالب علم کا اعزاز ، ذیشان حیدر
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور ہونہار طالب علم کا اعزاز ، ذیشان حیدر کو آسٹریلین ایجوکیشن ویزہ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح ہے کہ ذیشان حیدر کا شمار علاقہ تھل کے ہونہار طلباءمیں ہوتا ہے ۔ وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ملک قمر عباس کارلو کے بھانجے ہیں ۔ ذیشان حیدر نے اپنی پے درپے شاندار کامیابیوں کو اپنے والدین کی دعائیں اور اپنے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں مزید شاندار کامیابیاں حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔