November 16, 2026

*جعلی خبر چلانے کا انجام*

20250410_183158

*جعلی خبر چلانے کا انجام*

*کراچی: سوشل میڈیا پر ’اشتعال انگیز ی اور جھوٹی خبریں‘ چلانے پر کارروائی، صحافی جنید ساگر گرفتار*

کراچی اجمیر نگری پولیس نے سوشل میڈیا پر ’اشتعال انگیز ی اور جھوٹی خبریں‘ چلانے پر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ 2016 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے صحافی جنید ساگر قریشی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شکایت کنندہ اے ایس آئی طارق ممتاز نے واٹس ایپ پر ویڈیو دیکھی۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ویڈیو بیان میں جنید ساگر نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ سرسید تھانے کی حدود میں ڈمپر نے ایک خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں عوام مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے دوران ایک اسٹیشن ہاؤس افسر کے ساتھ دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ پولیس کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا اور ایک خاتون کے کچلنے کی خبر بھی جھوٹی نکلی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صحافی اشتعال انگیز اور غلط معلومات پھیلا رہا تھا اور اس کے خلاف پیکا (2016) کی دفعہ 21 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔