خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کوبتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو مورخہ 16 جولائی 2024 کو دن 12 بجکر 5 منٹ پر ڈراؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق نزد پل حافظاں والی شیر گڑھ نہر پیلو وینس کے مقام پر توازن بگڑنے کے سبب کشتی الٹ گئی جس میں دس بچے سوار تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے پہلے روز 4 بچوں عبدالوہاب ولد جبار عمر 19 سال، سعد فاروق ولد محمد فاروق عمر 15سال، صفیع اللہ ولد خورشید عمر 16 سال اور بابر علی ولد فرید عمر 18سال کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 6 بچے ڈوب گئے جن میں سے دو حقیقی بھائیوں سمیت 5 کی باڈی ریسکیو ٹیمز نے تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی باقی ایک بچے آفتاب کی باڈی کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈوبنے والوں میں سمیع اللہ ولد شیر مست عمر 15 سال، عزیز اللہ ولد شیر مست عمر 17 سال، آفتاب ولد متھیلا عمر 18 سال، وقاص ولد خورشید عمر 15 سال، اسد علی ولد گل اصغر عمر 16 سال اور شعیب اکرام ولد اکرم عمر 18 سال شامل ہیں تمام بچوں کا تعلق پیلو وینس تحصیل نور پور تھل سے ہے۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]