ملک بھر میں عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ منگل کے روز سے شروع ہو رہا ہے: ترجمان مذہبی امور
ملک بھر میں عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ منگل کے روز سے شروع ہو رہا ہے: ترجمان مذہبی امور
ملک بھر کے 72 شہروں میں 142 ایک روزہ حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا
منگل 8 اپریل کو اسلام آباد ، میر پور خاص، میرپور ماتھیلو، قلعہ سیف اللہ ، چکوال اور پشین میں حج ورکشاپس ہوں گی
بدھ 9 اپریل کو حیدر آباد، میرپور میرس، ژوب، قلعہ عبداللہ ، چمن، دکی، زیارت ، میانوالی اور نوشہرہ میں پروگرام ہونگے
جمعرات 10 اپریل کو ٹنڈو آدم، نوشہرو فیروز، لورالائی، ہری پور ، خوشاب اور کوہاٹ میں حج تربیتی پروگرام ہونگے
جمعہ 11 اپریل کو بینظیر آباد، دادو، مردان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا
عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا
سمندر پار پاکستانی اپنی پرواز سے دس دن قبل پاکستان پہنچنے کے بعد متعلقہ حاجی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے