تم کبھی وفا کی داستان لکھنے جو بیٹھنا تو وفا کی ان تصویروں کو بھول نہ جانا
تم کبھی وفا کی داستان لکھنے جو بیٹھنا
تو وفا کی ان تصویروں کو بھول نہ جانا
جو تمہاری حفاظت کی خاطر اپنے گھروں سے دور تھے،
جو رات بھر تمہاری حفاظت کی خاطرجاگے تھے،
برف پوش پہاڑوں کی ٹھرٹھراتی سردی ہو،
یا کسی صحرا جیسی تپتی دھوپ،
آندھی،طوفان ہو یا زلزے،سیلاب،
مٹی کہ یہ بیٹے اپنی جان ہتھیلی پر رکھے،
اپنے لوگوں کی حفاظت کی خاطر وہاں موجود تھے
تم کبھی ان پر کچھ لکھنے بیٹھو تو لکھنا
عجیب لوگ تھے جنہیں اپنی بالکل پراہ نہیں تھی،
نہ اپنے کھانے کا ہوش تھا نہ اپنے آرام کی پرواہ،
پرواہ تھی تو بس قوم کی، قوم کے مستقبل کی،
لکھنا کہ،
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا تھا کہ
بیٹا باپ کی میت کو کاندھا نہیں دے پاتا تھا،
بھائی بہن کو رخصت کرتے سمے وہاں موجود نہیں ہوتا تھا،
بیمار بوڑھی ماں کبھی جانے نماز میں بیٹھے بیٹے کی خیریت کی دعا کرتی،
توکبھی ہاتھوں میں تسبیح پکڑے چوکھٹ پربیٹھے بیٹے کی راہ تکتی،
بابا کی چھوٹی سی گڑیا، کبھی بابا کے فون کا انتظار کرتی،
یا کبھی اپنے دوستوں کو ان کے بابا کے ساتھ گھومتے دیکھ کر،
نم آنکھوں سے کہتی ”میرے بابا بھی جلد آجائیں گے“
لکھنا کہ ایک چھوٹی سی دنیا اس کی بھی تھی،
ایک پیارا سا گھر اس کا بھی تھا،
جہاں صرف آرام و سکوں تھا،
مگر پھر بھی وہ ان سب کو نظر انداز کرکے،
قوم کی حفاظت کی خاطر،
کھڑا رہا،ڈٹا رہا،دشمنوں سے لڑتا رہا،
لکھنا کہ اس نے اپنا سب کچھ، اپنا آج وطن پر قربان کردیا تھا،
تم کبھی وفا کی داستان لکھنے جو بیٹھنا
وفا کی ان تصویروں کو بھول نہ جانا،
وطن کے ان پاسبانوں کو،
وطن کے ان جانباز بیٹوں کو،
ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا
کبھی انہیں بھول نہ جانا۔۔۔!
پوری قوم یک زباں
🇵🇰 پاک فوج زندہ باد 🇵🇰