November 16, 2026

*اسرائیل اورلبنان کشیدگی میں دوبارہ شدت آگئی ، بیروت پر فضائی حملہ*

20250330_134218

*اسرائیل اورلبنان کشیدگی میں دوبارہ شدت آگئی ، بیروت پر فضائی حملہ*

اسرائیل نے کل جنوبی بیروت کے علاقے حدت میں فضائی حملہ کیا، حالانکہ نومبر میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا لیکن اسرائیل باز نہیں آرہا پہلے حزب اللہ سے منسوب ایک عمارت پر حملے کی وارننگ جاری کی تھی، اس وارننگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسکول بند کر دیے گئے اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے فرار ہونے لگے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک نقشہ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ عمارت حزب اللہ کے زیر استعمال تھی اور آس پاس کے رہائشیوں کو فوری انخلا کا حکم دیا۔حزب اللہ نے اس حملے کے ردعمل میں کہا کہ وہ کسی قسم کی پسپائی اختیار نہیں کرے گا اور ہر محاذ پر دشمن کو شکست دے گا۔

اسرائیل نے لبنان سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ داغے جانے کا دعوی کیا لیکن حزب اللہ نے اس کارروائی میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے فوج کو ہدایت کی کہ وہ ان عناصر کو بے نقاب کرے جو اسرائیل پر راکٹ فائر کر رہے ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، ریاستی کنٹرول کے بغیر موجود اسلحہ ضبط کرے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، جس کے تحت حزب اللہ کو اسرائیلی سرحد سے دور ہٹنا تھا۔

اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں حزب اللہ کے فوجی اہداف قرار دیکر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اسرائیل کو 18 فروری تک لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانی تھیں، لیکن اس نے پانچ اسٹریٹجک مقامات پر اپنی فورسز برقرار رکھی ہیں معاہدے کے تحت حزب اللہ کو اپنی فوجی تنصیبات ختم کرنی تھیں تنظیم اب بھی لبنان کے مختلف علاقوں میں موجود ہے۔اسرائیل کے حملوں کے بعد لبنان میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور وزیر اعظم سلام عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی کارروائیاں روکےلبنان میں حزب اللہ واحد ہے جو 1975-1990 کی خانہ جنگی کے بعد بھی ہتھیار ڈالنے سے انکاری رہا ہے۔

امریکہ ومغرب کو انسانی حقوق کی کیخلاف ورزی وہاں نظر آتی ہے جہاں ان کا مفاد وابستہ ہو، اسرائیل نے ظلم کئے بچوں بزرگوں کو مارا، کسی کو انسانی حقوق کی تضحیق نظر نہیں آئی لیکن مغرب کی عوام نے اپنی حکومتوں پر یشر ڈالا اور صورتحال ایک دم بدل گئی، مغربی حکومتوں نے پریشر میں اسرائیل آیا تو اسرائیل نے دشمن سمجھا، امریکہ کیساتھ تعلقات بہتر سے بہترین کئے اور امریکہ کو یورپ کیخلاف کر دیا۔