*خضدار: فیملی پارک خواتین کے لئے عذاب بن گیا، پارک کے داخلی راستے پر اوباش لڑکو کاجم گھٹا*
*خضدار: فیملی پارک خواتین کے لئے عذاب بن گیا، پارک کے داخلی راستے پر اوباش لڑکو کاجم گھٹا*
*خضدار: بلدیہ جھالاوان فیملی پارک خضدار کے سبزہ زار پر خواتین اور گیٹ پر مردوں کا جمِ غفیر موجود*
*خضدار :عید کے موقع پر شہر کے مختلف حصوں سے خواتین کی کثیر تعداد نے فیملی پارک کا رخ کرلیاہے*
*خضدار: فیملی پارک میں خواتین کی آمد اور موجودگی کو دیکھ کر موٹرسائیکل اور گاڑی سوار لڑکوں نے بھی وہاں ڈیرے ڈال دیئے*
*خضدار: لڑکوں کی جانب سے غیر اخلاقی حرکات، حراسانی کے بے تحاشہ واقعات*
*خضدار: لڑکوں کی جانب سے مبینہ طور پر خواتین کے دو پٹے اور دامن کھینچنے کے واقعات پیش آئے*
*خضدار: فیملی پارک کے باہر ٹک ٹاکر لڑکوں کا ٹک ٹاک ویڈیوز کے انداز میں خواتین پر دست درازی کی دیدہ دانستہ کوششیں*
*خضدار:خضدار ریڈیو اسٹیشن کے گیٹ کے بالمقابل روڈ پر کثیر تعداد میں لڑکے موجود*
*خضدار: گھورنے اور حراسانی کے بے تحاشہ واقعات کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی*
*خضدار: خضدار سٹی پولیس کی جانب سے ایک رکنی نفری موقع پر بھیجنے کا پروانہ*
*خضدار:بلدیہ پارک کی سڑک کے ایک کنارے کھڑے فرد واحد پولیس اہلکار کی جانب سے مردوں کے ہجوم قابو کرنے کی ناکام کوشش*
*خضدار: پولیس اہلکار کی جانب سے ایک لاٹھی کی طاقت سے لڑکوں کو فرار کا راستہ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے*
*خضدار: مجال ہے کہ کوئی ایک لڑکا وہاں سے بھاگ جائے، حراسانی کی مسلسل کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔*
*خضدار:جھالاوان اور خضدار کی روایات بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ فیملی بلدیہ پارک کے سامنے روندی جارہی ہیں*
*خضدار:حراسانی اور دست درازی کے واقعات کے بعد بھی فیملی پارک کی رونق متاثر نہیں ہوپائی۔*
*خضدار:حراسانی اور دست درازی کے متعدد واقعات کے بعد بھی پولیس کا صبر لبریز نہیں ہوا ۔*
*خضدار: انٹرنیٹ، ٹک ٹاک، اور فیس بک ریل کے متعارف ہونے کے بعد دست درازی کے واقعات کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پیش آنے لگے*
*خضدار: بلدیہ جھالاوان فیملی پارک کے سامنے اوباش لڑکے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند موجود اور پولیس و مقامی پولیس کو آنکھیں دکھارہی ہیں۔*