November 16, 2026

کیپٹل سٹی پولیس کی اہم کارروائی، وین کیش میں کروڑوں کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا

IMG-20250325-WA0320

کیپٹل سٹی پولیس کی اہم کارروائی، وین کیش میں کروڑوں کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا

پشاور ( سید گوہر شاہ گرفتار ملزمان میں وین کا ڈرائیور ملوث نکلا، جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تقریبا ایک ماہ سے بینک آف پنجاب کی کیش وین لوٹنے کا منصوبہ بنارہا تھاجبکہ 5 رمضان اور 15 رمضان کو ملزمان نے آکر جگہ کا معائنہ بھی کیا، اسی طرح گزشتہ روز ملزمان نے گلی میں کھڑی بینک آف پنجاب کی وین کیش کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ کر 3 کروڑ سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے
ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کروڑ، 49لاکھ 33 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کیری ڈبہ،2 عدد موٹرسائیکل،3 عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں