November 16, 2026

ساہیوال اڈا 94 واں پر موجود ارشد عرف کالا قصائی ناقص گوشت مہنگے داموں گوشت

20250317_220114

ساہیوال اڈا 94 واں پر موجود ارشد عرف کالا قصائی ناقص گوشت مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے میں مصروف عمل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ارشد عرف کالا قصائی ناقص ترین گوشت سرکاری ریٹ 8 سو روپے فی کلو کی بجائے 1000 اور 1200 روپے فی کلو مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف ڈپٹی کمشنر ساہیوال ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

میرا صحافت سے تعلق صرف اتنا کے کوئی فرعون میرے شہر کا سلطان نہ بنے

ساہیوال ) تفصیلات کے مطابق اڈہ 94 واں میں موجود ارشد عرف کالا قصائی خود کو کسی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا رشتہ دار ظاہر کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ناقص ترین گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف ارشد عرف کالا قصائی کا کھلے عام دعویٰ ہے کے میری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سب کے ساتھ اوکے کی رپورٹ ہے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی عوام الناس جب سرکاری ریٹ 8 سو روپے فی کلو گوشت کا مطالبہ کرتی ہے تو ارشد عرف کالا قصائی اور اس کا بیٹا خریداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا بھی نظر آتا عوام الناس نے کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور ساہیوال بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے فوری طور پر حکومت کے ویژن کی دھجیاں اڑانے اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے ارشد عرف کالا قصائی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے