October 28, 2026

*🌐28 فروری 2025 بروز جمعہ*

20250228_180229

*🌐28 فروری 2025 بروز جمعہ*

🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*

🌐دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق شہید.

🌐شہید مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 11 بجے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ادا کی جائیگی۔

🌐دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات.

🌐مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا، سکیورٹی ذرائع.

🌐میری جماعت نے اسلام آباد میں نومبر کے آخر میں حکومت مخالف احتجاج کیا، سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 12 کارکنوں کو مار دیا گیا:عمران خان.

🌐کوئٹہ:جان محمد روڈ پر FC کی گاڑی پر دھماکہ، 4 زخمی.

🌐دارالعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے،مولانا فضل الرحمن.

🌐اورکزئی: اپر اورکزئی سامہ ماموزئی بازار میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق 4 زخمی ۔

🌐لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں خود کو آگ لگانے والا انصاف کا متلاشی سائل آصف جاوید جان کی بازی ہار گیا.

🌐چیمپیئنز ٹرافی: افغانستان کیخلاف 274 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 109 رنز، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا.

🌐کراچی سے سوات جانے والی بس کو موٹروے ایم 2 پر حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 15 زخمی.

🌐بجلی کے بل اربوں روپے تک جا پہنچے، پنجاب کی جیلوں کو سولر انرجی پر لانے کا فیصلہ.

🌐حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کی ہے، نوٹیفکیشن جاری.

🌐سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں پانچ نئے جج شامل کر دیئے گئے، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صلاح الدین پنہور شامل.

🌐پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہو گا.

🌐سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا.

🌐مصطفٰی عامر قتل کیس: ملزم کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی اربوں روپے مالیت کی 2 مائننگ مشینیں برآمد.

🌐کفایت شعاری صرف غریب کیلئے ہے؟ وفاقی کابینہ میں توسیع پر پیپلز پارٹی کی تنقید.

🌐سوشل میڈیا قوانین جھوٹی خبروں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کئے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ.

🌐مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بعد نماز مغرب بمقام عید گاہ سنٹر چارسدہ روڈ مولانا عبدلخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس طلب.

🌐پشاور: قاسم علی خان مسجد میں مولانا شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی کل نماز مغرب اجلاس طلب.

🌐ضلع باجوڑ خیبر میں کل پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا گیا.

🌐کراچی: بوٹ بیسن پر جھگڑے کا معاملہ، شہری پر تشدد کرنیوالے گارڈز گرفتار، مرکزی ملزم بلوچستان فرار.

🌐سوات: اللہ اکبر مسجد سیدو شریف میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار.

🌐سیکورٹی فورسز کا خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، آئی ایس پی آر

🌐ہری پور:تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کاروائی ، 8 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار.

🌐تحریک انصاف مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی.

🌐وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی سٹور پر رمضان پیکج شروع کر دیا 800 اشیاء پر 15 فیصد رعایت.

🌐نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ہفتہ وار فلائٹ آپریشن میں دو پروازوں کا اضافہ.

🌐راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور اسکے مضافات سے مشکوک شخص کی گرفتاری کی تمام خبریں منگھڑت اور بےبنیاد ہیں.

🌐پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تعاون کے 5 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط.

🌐چیچہ وطنی میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 2 حقیقی بھائی قتل تیسرا زخمی ہو گیا.

🌐حکومت کے پاس کچھ دینے کو ہے ہی نہیں، تو ہم ان سے کیا بات کریں؟ رؤف حسن.

🌐غزہ میں جاری مذاکرات بہت اطمینان بخش ہیں.

🌐لاہور: 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار.

🌐کراچی: ماہ فروری 2025 میں کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 8 خواتین اور 3 بچوں سمیت 73 افراد جاں بحق ہوئے اور 90 سے زاہد خواتین سمیت 700 سے زاہد افراد زخمی ہوئے.

🌐روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو بیجنگ پہنچ گئے: روسی میڈیا.

🌐شمالی کوریا کے رہنما نے میزائل تجربے کے بعد جوہری تیاری کا حکم دے دیا.

🌐غزہ:چھ لاکھ بچوں کو #پولیو قطرے پلا دیئے گئے عالمی ادارہ صحت.

🌐ماہ رحمت: امارات میں جیلوں سے 3727 قیدیوں کو رہا کردیا گیا الامارات.

🌐انگریزی، امریکہ کی سرکاری زبان ہوگی۔ اس بارے میں صدر ٹرمپ جلد ہی ایک صدارتی فرمان جاری کرینگے.

🌐ملائشیا میں رمضان کا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا.

🌐پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور چین اسپیس اسٹیشن مشن پر روانگی کے حوالے سے پاک چین معاہدہ.

🌐انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 7 ملزمان گرفتارملزمان کو وزیر آباد، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا.

🌐کراچی: یونیورسٹی روڈ، سفاری پارک کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا.