November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی رب دینو میتلو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ سمیت محکمہ ہیلتھ کے حکام نے

IMG-20250222-WA0211

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی رب دینو میتلو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ سمیت محکمہ ہیلتھ کے حکام نے شرکت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے انسداد ڈنگی مہم کے سلسلہ میں ڈینگی سرویلنس اور اس سے بچاؤ کے سلسلہ میں اقدامات والے تفصیلی بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معتدل موسم ڈینگی کی افزائش کے لیے موضوں ہوتا ہے لہذا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکٹر سرویلنس عمل کو بڑھایا جائے اور مچھر کی اماجگاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں عوام کو موثر آگاہی فراہم کی جائے، مشترکہ کاوشوں سے ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے اس لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی کوارڈینیشن کو فروغ دیتے ہوئے اقدامات کریں۔