November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آپکی خبر دعا ان لاہین نیوز پر اس رائیل پر ح ماس کا طوفانی حملہ 👻 شیطان ٹرمپ کی رال ٹپک پڑی

20250206_040351

سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
آپکی خبر دعا ان لاہین نیوز پر

اس رائیل پر ح ماس کا طوفانی حملہ
👻 شیطان ٹرمپ کی رال ٹپک پڑی
✍🏼 واقعات ،مشاہدات وتجزیے
🚒 *مہرنیوزایجنسی* ، سے خبریں
👆🏾۔ 05فروری کی بقایا نیوز ؛
۱۔ رہبر معظم امام خامنہ ای نے ح۔۔کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کو لبنان میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا
۲۔شیطان یاہو نے صدر ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات معمول پر ضرور آئیں گے (یہ بھی شیاطین کا ایک خواب ہے جو چکناچور ہے )
۳۔سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کےایک سکول میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے
۴۔روسی اسٹیٹ ڈوما کے ترجمان کا کہناہے کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی( US aid) 100سے زائد ملکوں میں سرگرم جرائم پیشہ نیٹ ورک میں تبدیل ہوچکا ہے
(نیز یوایس معاشی بد حالی کی وجہ سے اب خود بھی کسی ایڈ کے چکر میں ہے)
۵۔اسلامی جہاد موومنٹ فلسطین نے غزن کو اپنی سرزمین کے بے دخل کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیان کو “اعلان بالفور” کی نئی ظالمانہ شکل قراردیا ہے ۔
۶۔کیوبا کے وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوۓ مطالبہ کیا ہے کہ آزاد فلسطین کو تسلیم کیا جائے ۔
👆🏾۔ 6 فروری کی خبریں ؛
۱۔ح۔۔کے سربراہ نے اپنی تحریک کے زخمی مجاہد ین کے نام خط میں کہاہے کہ آپ کی قربانیوں نےامریکا اوراسرائیل کے خواب چکنا چورکر دئیے
۲۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے
۳۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ تہران کے جوہری پروگرام کیلئے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث کے طورپر کام کیلئے تیار ہے
۴۔ شمالی غزہ میں دو صیہونی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں
۵۔ امریکی صدر نے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے اپنے دعویٰ کو دہراتے ہوۓ کہا کہ جنگ کے اختیام پر اسرائیل غزہ کی پٹی کو امریکاکے حوالے کردے گا
۶۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی کے متعدد باشندوں کو قبول کرنے کی اسرائیلی تجویز کی سختی سے مخالفت کی
۷۔چینی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو نشانہ بنانے کے کسی بھی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوۓ زور دیا کہ غزہ فلسطینیںوں کا ہے یہ سیاسی سودے بازی یا جنگل کا قانون مسلط کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ۔
۸۔لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کےسرحدی علاقے بقاع میں لبنانی خانہ بدوشوں کے ساتھ جھڑپوں میں تحیریر الشام کے چار دہشتگرد ہلاک اور دو گرفتار کرلئے گئے
👆🏾 7فروری کی خبریں
۱۔شیطان یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویز کومسترد کرتے ہوۓ کہا کہ اس اقدام سے حماس اور ایران کی جیت ہوگی
۲۔فلسطین کے ایک کارکن نے شیطان یاہو کے دورہ امریکا کے خلاف ریلی کےدوران واشنگٹن میں ان کےسیکورٹی قافلے پر انڈےپھینکے۔
۳۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے پابندیوں کے حوالے سے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کی مذمت کی
۳ ۔ شام پرقابض جولانی رجیم کے وزیر دفاع نے کہا کہ دمشق روس کو اسٹریٹجک فوجی ا ڈے دینے کیلئے تیار ہے
۴۔لبنانی صدر نے امریکی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ کے ساتھ ملاقات میں 18فروری تک اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان سے انخلا کا مطالبہ کردیا ہے
۵۔عراقی وزیر اعظم نے الجولانی رجیم سے کہاہے کہ ملک پر داعش اور اسرائیل کے قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرۓ
۶۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے زور دے کر کہاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندی کی منظوری دے کرٹرمپ نے ثابت کیا ہےکہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرتے ہیں ۔
۷۔جولانی حکومت اسرائیلی ایجنڈے پر لبنان کے متعدد سرحدی علاقوں کو راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا
۸۔جرمن چانسلر نے غزہ سےمتعلق
ٹرمپ کے منصوبے کی سخت مخالفت کر دی