*انتخابی عذرداری کیس*
کل اس کیس کی اہم ترین سماعت ہے
اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 46، 47 اور 48 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو جعلی فارم 47 پہ ہرایا گیا تھا جس پہ پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔
دو مئی کو گزشتہ سماعت میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایک بڑا قدم اٹھایا جس سے یہ سیٹیں تحریک انصاف کو واپس ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ٹربیونل جج نے اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فارم 45 طلب کرلیے تھے ۔ جسٹس طارق جہانگیری نے تینوں حلقوں کے اصل فارم 45 طلب کیے جبکہ الیکشن کمیشن اور کامیاب قرار دیے گئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں سمیت تمام امیدواروں سے اصل فارم 45 طلب کیے ۔ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو 20 مئی سے قبل اوریجنل فارم 45 اور فارم 47 جمع کرانے کی ہدایت کی ۔
*جسٹس جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری اور اختیارات کے ناجائز استعمال پہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی دائر کیا گیا ہے مگر انھوں نے پریشرائز ہونے سے انکار کر دیا ہے اور ڈٹ گئے ہیں*
گزشتہ سماعت پر جسٹس صاحب کی جانب سے دیے جانے والے اہم ریمارکس کیس کی نوعیت طے کر رہے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے
” ایک فریق کہہ رہا ہے ان کے پاس فارم 45 ہیں وہ جیتے ہوئے ہیں دوسرا بھی یہی کہہ رہا ہے سرٹیفائیڈ کاپیز اور بیان حلفی کے ساتھ آجائے تو دیکھ لیتے ہیں اگر کوئی غلط بیانی کرے گا تو جیل جائے گا فرانزک کے لیے پاکستان میں بھی بیرون ملک بھی بھیج سکتے ہیں ” جسٹس طارق محمور جہانگیری کے ریمارکس
اس میں کوئی لمبی سائنس نہیں ہے ایک فارم میں آپ جیتے ہوئے ہیں ایک میں یہ،ایک بات ذہن میں بٹھا لیں جو جھوٹ بولے گا وہ جیل جائے گا،جسٹس طارق محمود جہانگیری
دو فارم 45 ہیں ایک میں ایک بندہ جیتا ہوا ہے ایک میں دوسرا٫طارق محمود جہانگیری
عدالت نے یہ ڈیسائیڈ کرنا ہے کہ کونسا فارم اوریجنل ہے,طارق محمود جہانگیری
*ٹرننگ پوائنٹ*
این اے 47 ، این اے 48 کے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد کے دو حلقوں کے فارم 45 بھی جمع کرائیں گے اس کے مطابق بیان بھی دیں گے کہ ان کے مطابق دونوں حلقوں سے کون کون جیتا تھا دونوں حلقوں میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شعیب شاہین اور علی بخاری تھے شعیب شاہین کے مطابق ٹی ایل پی کے امیدوار بھی اپنے فارم 45 جمع کرائیں گے
کل کی سماعت اس حوالے سے اہم ہے ۔۔
*نوٹ: یہ ایک روایتی چینل ہے جس میں تحریک انصاف کے انصاف لائر فورم کے تین اور کور کمیٹی کے دو معزز ممبران موجود ہیں جن کی ہدایات کی روشنی میں کیسز کا احوال ، اہم پیشرفت ، سیاسی فیصلوں اور پروپیگنڈوں کے تدارک پہ مبنی مواد شیئر کیا جائے گا