اوتھل ۔سول اسپتال اوتھل روڈ پر تجاوزات، ایمرجنسی خدمات کے لیے بڑا خطرہ متعلقہ ذمہ داران فوری طور پر اقدامات اٹھائیں*
*اوتھل ۔سول اسپتال اوتھل روڈ پر تجاوزات، ایمرجنسی خدمات کے لیے بڑا خطرہ متعلقہ ذمہ داران فوری طور پر اقدامات اٹھائیں*
*اوتھل ۔ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کا سب سے اہم اور مصروف ترین علاقہ سول اسپتال اوتھل روڈ تجاوزات کی بھرمار اور ٹریفک کے سنگین مسائل کی لپیٹ میں ہے یہ روڈ پورے ضلع کے روڈ حادثات کے زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے مرکزی گزرگاہ ہے مگر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی اژدہام اور غیر ذمہ دارانہ پارکنگ کی وجہ سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ایمرجنسی حالات میں ایمبولینسز کے گزرنے میں بھی شدید رکاوٹ پیش آتی ہے ان رکاوٹوں کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے جو ناقابلِ قبول ہے عوامی مطالبات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلسبیلہ ۔چیئرمین اوتھل اور چیف آفیسر اوتھل سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ تجاوزات کو ہٹانے کے لیے فوری مہم شروع کی جائے اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے واضح حکمتِ عملی اپنائی جائے جبکہ ایس ایس پی لسبیلہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس اہم شاہراہ پر ایک مستقل ٹریفک اہلکار تعینات کیا جائے جو غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام کرے اور دکانداروں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ اپنے کاروباری حدود سے باہر کسی بھی گاڑی یا موٹرسائیکل کی پارکنگ کی اجازت نہ دیں شہریوں نے اس مسلے کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول اسپتال اوتھل روڈ کی بحالی عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی جا رہی ہے کہ اس اہم معاملے پر توجہ دے کر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے*