پنجاب اسمبلی میں فیملی ڈرامہ ایکٹ بل 2026 کی منظوری احسن اقدام ہے
پنجاب اسمبلی میں فیملی ڈرامہ ایکٹ بل 2026 کی منظوری احسن اقدام ہے
عبدالرشیدیوسفی ،ستار ثمر اور عتیق کھچی کا عظمی بخاری کو خراج تحسین
ہارون اباد (بیوروچیف عبدالرشیدیوسفی سے)
تحصیل ہارون اباد کے موسٹ سینئر رائٹر ڈائریکٹر اور اسٹیج ارٹسٹ عبدالرشیدیوسفی المعروف امان جونییر ، پاکستان مووی ارٹ کلب بہاولنگر کے صدر و سینئر رائٹر ڈائرکٹر عبدالستار ثمر اور عتیق الرحمن کھچی نے ڈرامہ ایکٹ 1876 کی منسوخی اور ڈرامیٹک اینڈتھیٹریکل پرفارمنس ڈرامہ ایکٹ بل 2026 کی منظوری کو وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب محترمہ عظمی بخاری کی کاوشوں کا بہترین ثمر قرار دیتے ہوئے عظمی بخاری اور متعلقہ حکام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے
انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے فیملی ڈرامہ کی بحالی و عوام کو صاف ستھری تفریح فراہم کرنے کیلئے جاری کردہ احکامات کو انتہائی احسن اقدام قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے عبدالرشیدیوسفی،عبدالستار ثمر عتیق الرحمن کھچی اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے دیگر ڈرامہ فنکاروں کا کہنا ہے کہ فیملی ڈرامہ کی ںحالی سے جہاں عوام کو اچھے ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے وہاں بیہودہ جگت باز نام نہاد فنکاروں کی وجہ سے گھروں میں بیکار بیٹھے حقیقی ڈرامہ ارٹسٹوں کو پرفارمنس کاموقع ملے گا اور ارٹسٹ معاشی طور بھی مستحکم ہوں گے
عبدالرشیدیوسفی ،عبدالستار ثمر اور عتیق الرحمان کھچی نےمزید کہاکہ ہم وزیراطلاعات وثقافت پنجاب محترمہ عظمی بخاری سے درخواست کرتےہیں کہ پنجاب کونسل اف ارٹس کی جانب سے ہر ضلع میں سینسر ریہرسل پینل بنایا جائے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ، انچارج سکیورٹی افیسر ڈی پی او افس ، متعلقہ ارٹس کونسل ،متعلقہ ایس ایچ او ،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلیکشر انفارمیشن کلچر اور ڈسٹرکٹ و تحصیل کے سینئیر رائٹر ڈائریکٹر اور ارٹسٹوں کو شامل کرکے ریہرسل پینل بنایاجائے جس سے ضلعی سطح پر فیمللی ڈرامہ کی بحالی میں مدد ملے گی انہوں نےکہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمی بخاری و پنجاب کونسل اف دی ارٹس اس مطالبہ و تجویز پر غور وخوض کرتے ہوئے ضلعی سینسر ریہرسل پینل کی تشکیل کے احکامات جاری فرمائیں گے