عمرکوٹ ((رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی)) ضلع عمرکوٹ کے تحصیل سامارو میں مہنگائی کا جن بے قابو، مزدوروں کا پیٹ پر پتھر باندھ کر پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج حکمرانوں سے ریلیف دینے کا مطالبہ
عمرکوٹ ((رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی))
ضلع عمرکوٹ کے تحصیل سامارو میں مہنگائی کا جن بے قابو، مزدوروں کا پیٹ پر پتھر باندھ کر پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج حکمرانوں سے ریلیف دینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
ضلع عمرکوٹ کے تحصیل سامارو میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور محنت کش طبقے کی کمر توڑ دی ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہونے کے خلاف مزدوروں اور دیہاڑی دار محنت کشوں نے پیٹ پر پتھر باندھ کر پریس کلب سامارو کے سامنے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر احتجاج کرنے والے محنت کشوں نے کہا کہ آٹا دال چاول اور گھی سمیت کھانے پینے کی ضروری اشیاء غریب لوگوں کے بس سے باہر ہو چکی ہیں۔ آٹا چکیوں پر 7 ہزار روپے فی من فروخت ہو رہا ہےجس کی وجہ سے محنت کش دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت پہلے 450 روپے فی لیٹر تھی، جو اب کم ہو کر 326 روپے ہو گئی ہے لیکن تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عام استعمال کی اشیاء کے نرخ کم ہونے کے بجائے جوں کے توں برقرار ہیں۔ انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے گویا خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
احتجاج کرنے والوں نے مزید کہا کہ 500 روپے دیہاڑی کمانے والے مزدور کے لیے موجودہ مہنگائی میں گھر کا خرچ چلانا انتہائی مشکل بن گیا ہے، بچے فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں جبکہ محنت کش طبقے کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں، منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور غریب محنت کش طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔