61

میلسی(بیو رو چیف )رشتہ کے تنازعہ پر کھیت مزدور کو گولی مار دی ملزم فرار پولیس نے کارروائی شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ حمزہ ٹاؤن کے علی حیدر اور عمرحیات کے مابین رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز علی حیدر کھیت میں کام کررہا تھا کہ اس دوران عمرحیات مسلح

میلسی(بیو رو چیف )رشتہ کے تنازعہ پر کھیت مزدور کو گولی مار دی ملزم فرار پولیس نے کارروائی شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ حمزہ ٹاؤن کے علی حیدر اور عمرحیات کے مابین رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز علی حیدر کھیت میں کام کررہا تھا کہ اس دوران عمرحیات مسلح ہو کر وہاں آگیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے کھیت مزدور علی حیدر کو شدید زخمی کردیا اور سلحہ سمیت فرار ہوگیا اطلاع پر سٹی پولیس اور 1122 کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی مضروب کو فسٹ ایڈ دیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کردیا اور پولیس ضروری کارروائی کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں