November 17, 2026

فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ المصطفے فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیر انتظام 2014سے جھمرہ روڈ نزد المصطفی ہاؤس پر جاری لنگر خانہ پر المصطفی فاؤنڈیشن کے

IMG-20250120-WA0077

فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
المصطفے فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیر انتظام 2014سے جھمرہ روڈ نزد المصطفی ہاؤس پر جاری لنگر خانہ پر المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ضلعی سرپرست اعلی رانا محمد عمران۔جنرل سیکرٹری میاں ابرار ضیاء۔کوارڈنیئٹر مدینہ ٹاؤن خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔رانا بشارت علی۔مداح حسین کلاسن انچارج کیمپ۔اور دیگر احباب محبت نے شرکت کی اور کیمپ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر محسن اہلسنت۔عظیم مزہبی۔سماجی شخیصت بانی المصطفے فیصل آباد صاحبزادہ عطا المصطفی نوری رحمة اللہ علیہ نے فیصل آباد میں دیوار مہربانی کا آغاز کروایا تھا آج انکی یاد میں مستحق افراد میں دیوار مہربانی کآ انعقاد کیا گیا اور گرم کپڑے کوٹ تقسیم کیے گے۔اس موقع پر انچارج کیمپ مداح حسین کلاسن نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے 2014میں شروع کیا گیا لنگر خانہ آج بھی الحمد اللہ چل رھا ھے۔روزانہ دوپہر کو مسافروں مزدوروں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جاتا ھے۔مخیر حضرات کے تعاون سے مسلسل یہ سلسلہ بلاناغہ جاری ھے۔سرپرست اعلی فیصل آباد رانا محمد عمران نے کہا کہ المصطفے فاؤنڈیشن الحمد اللہ ضلع بھر میں دن رات مصروف خدنت ہے۔آج یہاں لنگر کے ساتھ گرم کوٹ بھی تقسیم کیے گے ہیں اور یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رھے گا۔