November 17, 2026

کراچی, ایس پی کمپلین سیل آفس کے میٹنگ روم کی دوران میٹنگ چھت گر گئی،خاتون پولیس اہلکار زخمی ۔ تعمیراتی اور استرکاری کا کام بروقت نہ ہونے کی وجہ سے ایس پی کملپلین سیل ڈسٹرکٹ

20250116_210036

کراچی,
ایس پی کمپلین سیل آفس کے میٹنگ روم کی دوران میٹنگ چھت گر گئی،خاتون پولیس اہلکار زخمی ۔ تعمیراتی اور استرکاری کا کام بروقت نہ ہونے کی وجہ سے ایس پی کملپلین سیل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے میٹنگ روم کی چھت گر گئی ۔ ْمیٹنگ روم میں فار سیلنگ کا کام کروایا گیا تھا اور 6 سے 7 پولیس اہلکار میٹنگ میں موجود تھے ۔ زخمی خاتون پولیس اہلکار کو علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زرائع کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے آئی جی سندھ کو ہر سال تھانوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کے لیے اربوں روپے کا فنڈ فراہم کیا جاتا ہے فنڈز میں خورد برد کی وجہ سے سرکاری عمارتوں کی دیکھ بھال کا کام نہیں کیا جاتا زرائع کے مطابق ایس پی کمپلین سیل تزئین و آرائیش کے لیے 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے لیکن حیرت انگیز طور 5 کروڑ روپے سے تعمیراتی کام پر خرچ کرنے میں تاخیر کی وجہ چھت گر گئی جس میں ایک خانوں اہکار شدید زخمی ہو گئی۔۔محکمہ پولیس کے فنڈز میں خورد برد کی داستانیں ذد عام ہونے کے باوجود سندھ حکومت خرد برد میں ملوث پولیس افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے قاصر رہی ہے زرائع کے مطابق اگر محکمہ پولیس کے فنڈز کے حوالے سے تحقیقات کروائی جائے تو بہت سارے راز طشت ازبام ہو سکتے ہیں