November 17, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے *تھانہ ٹبہ سلطانپور کے تیزاب گردی کے مقدمہ کا مرکزی ملزم عابد خصوصی کورٹ سے ضمانت کینسل کروا کر موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا*

IMG-20250104-WA0198

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے *تھانہ ٹبہ سلطانپور کے تیزاب گردی کے مقدمہ کا مرکزی ملزم عابد خصوصی کورٹ سے ضمانت کینسل کروا کر موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا*
تھانہ ٹبہ سلطان پور میں درج مقدمہ میں تیزاب گردی کا مرکزی ملزم محمد عابد کمبوہ گرفتار، پولیس ٹیم تھانہ ٹبہ سلطان پور نے ایس ایچ او انسپکٹر شیراز لطیف چیمہ کی سربراہی میں خصوصی کورٹ سے ضمانت کینسل کروا کر موقع پر ہی گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق تیزاب گردی کا گرفتار مرکزی ملزم محمد عابد کمبوہ کو جیل بھیجا جارہا ہے، شہریوں،سماجی حلقوں کا ایس ایچ او انسپکٹر شیراز لطیف چیمہ اور انکی ٹیم کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹبہ سلطان پور میں مورخہ 28/10/2024 کو درج مقدمہ نمبر 1119/24 بجرم دفعہ 336Bت ث۔ کا مفرور مرکزی ملزم محمد عابد کمبوہ ولد منیر احمد کمبوہ کو گزشتہ روز پولیس ٹیم تھانہ ٹبہ سلطان پور نے ایس ایچ او انسپکٹر شیراز لطیف چیمہ کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے باہر ضمانت کینسل ہونے پر موقع پر ہی گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔گرفتار ملزم نے مورخہ28/10/2024 دن 11بجے متاثرہ نوجوان شخص غلام مصطفیٰ زرگر کو کام کرتے ہوئے اچانک اسکے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے متاثرہ نوجوان ذرگر غلام مصطفیٰ کا چہرہ ،ٹانگ اور جسم جھلس گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم محمد عابد کمبوہ موقع سے فرار ہوگیا، پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے متاثرہ نوجوان غلام مصطفیٰ کے والد غلام محمد ولد فتح محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔