جھنگ(محمد رمضان سیال)*نئے کیلنڈر سال کے موقع پر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن پر خصوصی تقریب*
جھنگ(محمد رمضان سیال)*نئے کیلنڈر سال کے موقع پر ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن پر خصوصی تقریب*
جھنگ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میاں محمد اشفاق نے نئے کیلنڈر سال کے موقع پر سنٹرل اسٹیشن پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیک کاٹا اور تمام ریسکیو آفیسرز اور سٹاف کے ہمراہ ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
تقریب میں ریسکیو 1122 کے افسران اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی اور اس موقع پر متحد ہو کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میاں محمد اشفاق نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ہم سب کا عزم ہے کہ اس سال بھی ریسکیو 1122 کی ٹیم عوام کی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھائے گی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور موثر مدد فراہم کرے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارے تمام افسران اور سٹاف کی محنت اور لگن سے ہی ریسکیو 1122 کی خدمات بہترین بنائی گئی ہیں اور ہم اپنے ملک کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔”
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے دعائیں کیں اور نئے سال میں ریسکیو 1122 کی کامیابی کی دعاؤں کے ساتھ ایک نئے عزم کا آغاز کیا۔