October 22, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سب انسپکٹر اللہ یار عاصم کھاٹوی فرض شناس و دیانتدار افسر ہیں۔ اہل علاقہ

20241229_020952

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سب انسپکٹر اللہ یار عاصم کھاٹوی فرض شناس و دیانتدار افسر ہیں۔ اہل علاقہ
تفصیلات کےمطابق علاقہ معززین نے سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی زاہد حسین انجم سمیت دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں تعینات ایس آئی اللہ یار عاصم تھانہ سٹی میں تعینات ہیں اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دے رہے ہیں۔ رات کو گشت بھی نہایت ذمہ داری سے کرتے ہیں۔ خاص طور پر جس جگہ ڈکیتیاں ہوئی ہوں یا ڈکیتیوں کا زیادہ خطرہ ہو وہاں رات کو گشت کرتے ہیں۔ ان جیسے فرض شناس دیانتدار اور ہمدرد افسران کی علاقہ کو ضرورت رہتی ہے۔ شہر کی عوام کی اللہ یار کے بارے میں رائے کافی مثبت ہے۔ تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا اور منصفانہ رویہ اپناتے ہیں اور تفتیش میرٹ پر کرتے ہیں۔ کبھی کسی کے ساتھ ناروا سلوک یا زیادتی نہیں کرتے۔