October 23, 2026

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کرلیے

20241229_020952

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کرلیے

وفاقی کابینہ فی الوقت 18 ارکان پر مشتمل ہے، جبکہ حکومت کے قلم دانوں کی مجموعی تعداد 33 ہے

دو وزرائے مملکت، تین خصوصی معاونین اور ایک مشیر وفاقی حکومت کا حصہ ہیں

کابینہ میں اہم ترین شمولیت وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کا اضافہ ہوگا

جو ان دنوں عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، انہیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کے لیے اس منصب پر مقرر کیا گیا تھا اور سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ان کا استعفیٰ منظور کرکے واشنگٹن میں بینک کی ذمہ داری قبول کرنےکی اجازت دیدی تھی

ڈاکٹر سید توقیر شاہ کو وفاقی کابینہ میں مکمل وزیر کے درجے پر فائز ہوں گے، انہیں وزیراعظم کامعاون خصوصی مقرر کیا جائےگا

نئے آنے والے وزراء میں بیرسٹر عقیل ملک، سینیٹر طلال بدر چوہدری، اقلیتی سینیٹر خلیل طاہر سندھو، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اورحنیف عباسی شامل