October 23, 2026

پنجاب حکومت کا پہلے 10 ماہ کا ورک پنجاب گورنمنٹ نے جاری کردیا

20241229_020952

پنجاب حکومت کا پہلے 10 ماہ کا ورک پنجاب گورنمنٹ نے جاری کردیا

ہیلتھ میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ
وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

نوازشریف کینسر ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سرگودھا، کلینک آن ویل، فیلڈہسپتال، چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ، میڈیسن ہوم ڈلیوری

کینسر ہسپتال میں علاج کیلئے چین کا طریقہ علاج ”نو کیمو تھراپی، نو سرجری“ متعارف کرایا جائے گا

پنجاب ائیر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا

کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سے تقریباً 68 لاکھ مریض مستفید ہونے کا ریکارڈ

پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا میگا پراجیکٹ

وزیراعلی مریم نوازشریف نے روایتی بی ایچ یو کو” مریم ہیلتھ کلینک“ میں بدل دیا

پنجاب بھر میں 2800 سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا ریکارڈ

پنجاب بھر کے دور دراز دیہی علاقوں میں فیلڈ ہسپتال کی بےمثال سروس جاری

فیلڈ ہسپتال سے ساڑھے 9 لاکھ مریض مستفید، 60 ہزار ایکسرے، ایک لاکھ 35 ہزار لیب ٹیسٹ فیلڈ ہسپتالوں میں الٹراساؤنڈ، فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کی صحت کی سہولت

لاکھوں، شہروں کے گنجان آباد علاقوں کے لئے کلینک آن ویل سے 67 لاکھ مریض مستفید

کلینک آن ویل سروسز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی، ویکسی نیشن، سٹاف اور الٹرا ساؤنڈ بھی میسر

کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے لاہور میں پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر محمد نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن

سرگودھا ڈویژن میں امراض قلب کا پہلا محمد نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی تکمیل کے قریب

ضلعی ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کا ٹارگٹ، سپیشل پیکیج کی تجویز پر اتفاق

پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب، کارڈیالوجی سنٹر مرحلہ وار بنانے کا فیصلہ

دل کے مریض بچوں کے لئے چیف منسٹرہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت، علاج اور آپریشن کا آغاز

عوام کی صحت ترجیح ہے، وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلی مریم نوازشریف

عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ کلینک سے بہتر ماحول دینا چاہتے ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف

ہر ہسپتال میں بہتری لانا چاہتے ہیں، ہر مریض کو مفت علاج اور میڈیسن ملنی چاہیے، وزیراعلی مریم نوازشریف